ہبلی، 14؍ جون (ایس او نیوز) مونگول کے زائداز 241 بدھ راہب جو کووڈ۔19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے کرناٹک میں پھنسے ہوئے تھے، گوا سے خصوصی طیارہ کے ذریعہ اپنے وطن روانہ ہوگئے ۔ یہ راہب سفری تحدیدات کی وجہ سے ملک میں پھنسے ہوئے تھے ۔ انہیں جمعہ کو بذریعہ سڑک گوا لے جایا گیا اور جمعرات کی رات ڈابولم انٹرنشنل ائیر پورٹ سے طیارہ روانہ ہوا۔ گوا کے ائیر پورٹ ڈائٹر کٹر گگن ملک نے یہ بات کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پھنسے ہوئے راہیوں کو واپس لے جانے مونگول ایئر لائنس کی ایک فلائٹ گوا پہنچی ۔ اس گروپ کی روانگی کے دوران سماجی فاصلہ اور حفظان صحت سے متعلق تمام قواعد پر احتیاط سے عمل کیا گیا۔
گگگن ملک کے مطابق ملک گیر لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد سے یہ گوا ائیر پورٹ سے 41 ویں فلائٹ تھی۔ قبل ازیں روس اور برطانیہ سمیت مختلف ملکوں کے مسافرین یہاں سے روانہ ہوئے۔